حیدرآباد : /20 نومبر (سیاست نیوز) جائیداد کے تنازعہ میں بیٹے نے باپ کا قتل کردیا ۔ یاچارام پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 75 سالہ کے ملیا کا اس کے بیٹے وینکٹیا نے قتل کردیا ۔ ملیا یاچارم حدود میں رہتا تھا ۔ گزشتہ چند عرصہ سے اراضی کے معاملہ میں باپ بیٹے میں تنازعہ چل رہا تھا ۔ وینکٹایا اور اس کی بیوی ملیا کو ایک ایکڑ اراضی فروخت کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہے تھے ۔ لیکن ملیا اراضی فروخت کرنے کیلئے راضی نہیں تھا اس بات پر دونوں میں جھگڑا چل رہا تھا ۔ کل رات بھی باپ بیٹے میں اس بات پر جھگڑا ہوا اور وینکٹیا نے باپ پر حملہ کرتے ہوئے اس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا ۔ انسپکٹر لنگایا نے بتایا کہ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع