جادو پوریونیورسٹی معاملہ :گرفتار افراد کے بیانات سے پولیس غیر مطمئن

   

کلکتہ :جادو پور یونیورسٹی میں طالب علم کے معاملے میں گرفتار 9افرادسے پوچھ تاچھ سے حاصل ہونے والی معلومات سے جانچ افسران مطمئن ہیں ۔جانچ افسران کے مطابق ان افراد کے بیانات کے درمیان تضاد ات بہت ہی زیادہ ہیں ۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہر شخص الگ الگ دعویٰ کرہا ہے ۔ کون صحیح بول رہا ہے ؟ سچائی جاننے کے لیے گرفتار کیے گئے نو افراد کو آمنے سامنے پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے ۔ حالانکہ پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات تک ان سے روبرو پوچھ گچھ نہیں کی گئی تھی۔ دوسری جانب جانچ افسران کا خیال ہے کہ اس واقعے میں کئی دیگر طلبا بھی ملوث ہو سکتے ہیں۔ ان سے بھی پوچھ تاچھ کی جائے گی۔گزشتہ 9 اگست، بدھ کی رات، یونیورسٹی ہاسٹل کے A-2 بلاک کے گرائونڈ فلور کے فرش پرزخمی حالات میں بنگالی ڈپارٹمنٹ کے سال اول کا طالب علم پایا گیا۔مقتول طالب علم ندیاضلع کا رہنے والا تھا ۔