دبئی۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان ایان مورگن یہاں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میچ میں ممبئی انڈینز کے خلاف اپنی ٹیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں اور اس کا سہرا برینڈن مکالم کے کوچنگ کے انداز کو دیا گیا۔ وینکٹیش ایئر کی مسلسل دوسرے میچ میں شاندار بیٹنگ اور راہول ترپاٹھی کی جارحانہ نصف سنچری سے کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ممبئی انڈینز کو شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ مقابلے میں سات وکٹوں سے شکست دی۔ 156 کے تعاقب میں کولکتہ نے 29 گیندیں قبل ہی ہدف پورا کرلیا۔اس کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کولکتہ کے کپتان مورگن نے کہا ہیکہ ہم نے اس طرح کھیلے ہوئے کافی عرصہ ہو گیا ہے۔ مکالم نے تقریبا دو سیزن سے کوچنگ کی ذمہ داری سنبھالی ہے ، لہٰذا جس طرح ہم کھیل رہے ہیں وہ مکالم کے انداز کی کرکٹ ہے۔ ممبئی کی اتنی مضبوط ٹیم کوشکست دینے کے لیے ، اور نشانہ کا پیچھا کرنے کیلئے ہم نے جس انداز سے کرکٹ کھیلی ہے اس سے ہمیں اعتماد ملتا ہے۔