تہران، 29 جولائی (یو این آئی) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر ایران کے خلاف جارحیت دہرائی گئی تو ایسا جواب دیا جائے گا جسے چھپانا ممکن نہ ہو گا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عراقچی نے کہا کہ ایران کو بخوبی معلوم ہے کہ حالیہ امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے دوران ہمیں اور ہمارے مخالفین کو کتنا نقصان ہوا ہے ، امریکی و صیہونی جارحیت میں دشمن کے نقصانات کا بڑا حصہ آج بھی چھپایا جارہا ہے۔ تاہم، ایران کو ان نقصانات کا بھی علم ہے ۔ عراقچی نے کہا کہ اگر جارحیت دہرائی گئی تو ہم زیادہ فیصلہ کن انداز میں اور ایسا ردعمل دینے سے نہیں ہچکچائیں گے جس کو چھپانا بھی ممکن نہ ہوگا۔ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ تہران ریسرچ ری ایکٹر 20 فیصد افزودہ یورینیم پر کام کررہا ہے ۔