جاریہ سال ایمسیٹ میںانگلشورژن پرچہ سوالات نہیں ہوگا

   

حیدرآباد 2 مارچ ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ ‘ اگریکلچر و میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ ( ٹی ایس ۔ ایمسیٹ ) 2023 میں انگلش میڈیم کا مخصوص پرچہ سوالات نہیںہوگا ۔ ٹی ایس ایمسیٹ کا 7 مئی سے 11 مئی تک انعقاد عمل میں آنے والا ہے ۔ طلبا کو انگریزی اور تلگو اور انگریزی ۔ اردو میں کسی ایک میڈیم کے پرچہ سوالات کا انتخاب کرنا ہوگا ۔ جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی ( جے این ٹی یو ) کی جانب سے یہ ٹسٹ منعقد کیا جا رہا ہے اور یونیورسٹی نے جاریہ سال مخصوص انگریزی ورژن پرچہ سوالات کو برخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چونکہ کثیر تعداد میں امیدوار رجسٹریشن کروا رہے ہیں ایسے میں انٹرنس ٹسٹ پانچ دن میں کئی سشنس میں منعقد ہونے والا ہے ۔ الگ الگ سشن میںالگ الگ پرچہ سوالات کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہونے والے طلبا کو ذہنی کوفت سے بچانے کیلئے پرچہ سوالات کے عمل کو معمول پر لانے کا فیصلہ کیا ہے اور انگریزی ورژن پرچہ سوالات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔