حیدرآباد 2اکتوبر (یو این آئی) تلنگانہ میں جاریہ ماہ اکتوبر میں سرد موسم کی توقع کرنے والوں کو مزید کچھ انتظار کرنا پڑے گا۔یہ انتظارنومبرتک ہوسکے گا کیونکہ محکمہ موسمیات کے مطابق جاریہ ماہ معمول سے زائد درجہ حرارت کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہاکہ ریاست بھر میں بالخصوص حیدرابادمیں زائد درجہ حرارت درج کیاجائیگا۔حالیہ دنوں شہر میں اعظم ترین درجہ حرارت میں اضافہ درج کیاگیا تھا ۔حیدرآباد میں اکتوبر میں اوسطا اعظم ترین درجہ حرارت 31.4ڈگری سلسیس درج کیاگیا جبکہ اوسطا اقل ترین درجہ حرارت 20.9ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔