نئی دہلی۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے اثرات کے درمیان ٹوئٹ کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد اس ہفتہ 10 لاکھ کے پار ہو جائے گی۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ ڈبلیو ایچ او کے بیان پر مبنی ایک خبر کا لنک بھی شیئر کیا ہے جس میں ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ کورونا ابھی بد سے بدتر ہوگا ویکسین و قوت مدافعت کے تعلق سے اب تک مایوسی ہاتھ لگی ہے۔