واشنگٹن : امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ کے پریس کانفرنس روم میں بلی کے داخل ہونے پر صحافی حیران رہ گئے۔واشنگٹن میں امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ سیکیورٹی کے اعتبار سے دنیا کی حساس ترین جگہوں میں سے ایک ہے۔ وائٹ ہاوس کے سخت سیکیورٹی انتظامات کے باوجود ایک بلی نا صرف وائٹ ہاوس میں داخل ہوئی بلکہ وہ پریس کانفرنس روم میں بھی پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔صحافیوں نے اس بلی کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں، بلی کا نام سوفی بتایا جارہا ہے، سوفی پریس کانفرنس روم میں اس وقت داخل ہوئی جب کچھ وقت پہلے پریس کانفرنس ختم ہوئی تھی۔ایک صحافی نے اس حوالے سے بتایا کہ بلی کے گلے میں ایئر ٹیگ موجود تھا جو ایک ٹریکنگ ڈیوائس ہے، بعد میں وائٹ ہاوس کے عملے نے بلی کے مالک کو ڈھونڈ کر بلی اس کے حوالے کردی،جس پر جاسوس ہونے کا بھی شبہ کیا گیا تھا ۔