جاسوسی کے الزام میں آسٹریلوی خاتون فوجی اور شوہر گرفتار

   

برسبین : آسٹریلوی پولیس نے روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں آسٹریلوی خاتون فوجی اور اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا ،تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ روسی نڑاد آسٹریلوی شہری جوڑے نے ماسکو کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے آسٹریلین ڈیفنس فورس (اے ڈی ایف)کا مواد حاصل کیا تھا،یہ پہلا موقع ہے جب آسٹریلیا کی جانب سے 2018 میں متعارف کرائے گئے سخت غیر ملکی مداخلت کے قوانین کو جاسوسی کے الزامات عائد کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے،40سالہ خاتون، جو فوج میں کام کرتی ہیں، اور ان کے 62سالہ شوہر کو جمعہ کے روز برسبین کی ایک عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا، جن میں سے ہر ایک کو جاسوسی کے جرم کی تیاری کے الزام میں گرفتار کیا جائے گا، جس میں زیادہ سے زیادہ 15سال قید کی سزا ہو سکتی ہے،آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے اس معاملے پر براہ راست کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ اب عدالتوں کے سامنے ہے۔