جالندھر: پنجاب بی جے پی کے جنرل سکریٹری اور شیڈول کاسٹ کمیشن کے سابق چیئرمین راجیش بگا نے ہفتہ کو اپنے مطالبات کے لئے احتجاج کر رہے درج فہرست ذات (ایس سی) کے طلباء پر پولیس کے لاٹھی چارج کی سخت مذمت کی ہے ۔ بگا نے کہا کہ اس سے ایس سی طلباء کے خلاف پنجاب حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے کئی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئے ہیں، جس میں ایس سی طلباء اپنے جائز مطالبات کے لیے احتجاج کر رہے تھے ، جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ واضح رہے کہ جالندھر کے بی۔ ایس۔ ایف۔ ایس سی طلباء ایس سی اسکالرشپ کی رقم کے اجراء کے سلسلے میں چوک پر احتجاج کررہے تھے ۔ اس دوران جالندھر پولیس نے طلبہ کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا۔