جامع اقتصادی شراکت داری کیلئے ہند۔ عمان بات چیت

   

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ ہندوستان اور عمان ایک جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کرنے کے راستے پر ہیں۔ عمان کے حکمران سلطان ہیثم بن طارق کا ہندوستان کے پہلے سرکاری دورہ پر خیرمقدم کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ عمان میں ہندوستانیوں کی بڑی تعداد کی موجودگی دونوں ممالک کے درمیان صحت مند تعلقات کی زندہ مثال ہے۔یہ صرف جغرافیائی نہیں بلکہ ہزاروں سال پرانے تجارتی اور ثقافتی روابط کی عکاسی کرتی ہے۔ 26 سالوں میں عمانی حکمران کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ وزیر اعظم مودی نے فروری 2018 میں عمان کا دورہ کیا تھا۔سلطان قابوس کے انتقال کے بعد سلطان ہیثم بن طارق نے 2020 میں چارج سنبھالا تھا ۔

جنہیںہندوستان اور عمان کے درمیان خصوصی تعلقات کے معمار کے طور پر جانا جاتا تھا۔ سلطان قابوس کو ہندوستان کی طرف سے 2019 کے گاندھی امن انعام سے مرنے کے بعد نوازا گیا۔ حیدرآباد ہاؤس میں ہونے والی دو طرفہ بات چیت میں اسرائیل اور فلسطینیوں کی صورتحال کے بارے میں مشاورت بھی شامل تھی۔