کاماریڈی ۔ جماعت اسلامی ہند بانسواڑہ کے زیر اہتمام جامع مسجد بانسواڑہ میں بعد نماز مغرب خطاب عام رکھا گیا جس میں مرزا نذیر احمد بیگ زاہد ، سکریٹری اسلامی معاشرہ جماعت اسلامی تلنگانہ نے جماعت اسلامی تلنگانہ کی جانب سے منائی جارہی دس روزہ مہم اُٹھو اور خبردار کرو اور اپنے رب کی بڑائی کا اعلان کرو ۔ 5تا 15؍ اگست کی تفہیم کی اور مہم کے اغراض و مقاصد کو واضح کیا کہ محترم نے ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر نوجوانوں میں اسلامی کردار و اخلاق کو پروان چڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ موجودہ سنگین اور مخالف حالات میں ایمان و یقین اور توکل پیدا کیا جائے اور برادران وطن تک دعوت حق کے پیغام کو پہنچا یا جائے جماعت اسلامی ہند بلالحاظ ملک و فرقہ تمام مسلمانوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ملک کے نازک حالات کو سمجھیں مستقبل کے خطرات کو محسوس کریں ۔ دین و ایمان اور اپنے جان و مال کی حفاظت و سلامتی کیلئے اٹھ کھڑے ہوں اس خطاب عام میں ناظم ضلع کاماریڈی احمد عبدالعظیم ، عبدالحفیظ ، ظفر ، امیر مقامی بانسواڑہ کے علاوہ سید رضوان ،محمد تراب الدین ، عبدالرزاق ، ہاشم امجد خان ، التمش ، کاظم حسین ، شوکت ، عبدالستار ، عبدالمعید ، شیخ اکبر ، ذاکر ، عبدالباری کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔