نرمل: 4 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا مبین احمد قاسمی امام وخطیب جامع مسجد نرمل کی اطلاع کے بموجب 5 اکتوبر،بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام جامع مسجد نرمل ،مجلس تحفظ ختمِ نبوت ضلع نرمل کے زیر اہتمام جلسہ سیرتِ خاتم الانبیاء وتحفظ ایمان منعقد ہورہا ہے جس میں ریاست تلنگانہ کے ممتاز عالم دین ،مولانا محمد ارشد علی قاسمی سکریٹری مجلسِ تحفظ ختمِ نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھراپردیش اور مولانا مفتی محمد خالد قاسمی خطیب جامع مسجد ثمر گارڈن ،میرٹھ یوپی مخاطب کریں ۔ مجلس تحفظ ختمِ نبوت ضلع نرمل اور جامع مسجد کمیٹی کے تمام ذمہ داران واراکین نے تما عاشقانِ رسول اور محافظین ختمِ نبوت سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی ہے۔ یہ جلسہ عشاء کے فوراً بعد شروع ہوجائے گا اور جلد ہی ختم ہوگا اس لیے تمام حضرات عشاء کی نماز جامع مسجد ہی میں ادا کرنے کا اہتمام فرمائیں۔