جامع مسجد نظام آباد کے کامپلکس کی تعمیر کیلئے 10 لاکھ فنڈس کی حوالگی

   

نظام آباد :24؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حکومتی مشیر مسٹر محمد علی شبیر نے گذشتہ دن اپنے دورہ نظام آباد کے موقع پر جامع مسجد مرکز نظام آباد کے تحت تعمیر کیے جا رہے رہائشی کمپلیکس کا جامع مسجد انتظامی کمیٹی کے ہمراہ معائنہ کیا تھا اس موقع پر انہوں نے کا مپلکس کی تعمیر کے لئے (10) لاکھ روپے فنڈ دینے کا اعلان کیا تھا حکومت کی مشیر محمد علی شبیر نے آج کارپوریٹر ایم اے قدوس اور جامع مسجد کمیٹی صدر الحاج محمد اقبال احمد اور کمیٹی کے دیگر ممبران کی موجودگی میں (10)لاکھ فنڈ منظور کرتے ہوئے احکامات حوالے کئے اور اپنے وعدہ و اعلان کو عملی جامع پہنایا حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے کمپلیکس کی تعمیر کے لیے ائندہ بجٹ میں مزید(10)لاکھ رو پئے منظور کرنے کا یقین بھی دلایا اس موقع پر سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس اور جامع مسجد کمیٹی صدر الحاج محمد اقبال احمد نے حکومتی مشیر محمد علی شبیر سے اظہار تشکر کیا۔ جامع مسجد کمیٹی صدر الحاج محمد اقبال احمد نے بتایا کہ برکت پورہ نظام آباد میں اہل خیر سلطان بن محمد نے (80) سال قبل سفال پوش مکان جامع مسجد کو وقف کیا تھا جو اب بوسیدہ ہو گیا اسی مکان کے مقام پر ایک کروڑ رو پئے کی لاگت سے دو منزلہ رہائشی اپارٹمنٹ تعمیر کیا جا رہا ہے اس تعمیری کام کے سلسلے میں حکومتی مشیر محمد علی شبیر سے نمائندگی کی گئی تھی جس پر مسٹر محمد علی شبیر نے (10)لاکھ روپئے فنڈ منظور کرتے ہوئے احکامات حوالے کیے اس کیلئے جامع مسجد کمیٹی ممنون و مشکور ہے انہوں نے بتایا کہ حکومتی مشیر ٓائندہ چند مہینوں میں مزید (10)لاکھ رو پئے منظور کرنے کا یقین دلایا ہے اس موقع پر جامع مسجد انتظامی کمیٹی کے عہدے داروں ممبران نصرت محمد خان,عبدالملک بابر،محمد بلال احمد بھی موجود تھے۔