نئی دہلی : جامعہ ملیہ اسلامیہ نے آج بارہویں جماعت(ریگولر) سائنس،آرٹس اور کامرس کے نتائج کا اعلان کردیا۔تینوں شاخوں میں مجموعی طورپر جتنے طلبا کا امتحان لیا گیا ان میں باون اعشاریہ تین پانچ فی صد لڑکے اور سینتالیس اعشاریہ چھے پانچ فی صد لڑکیاں تھیں۔امتحان کے نتائجhttp://jmicoe.inپر دستیاب ہیں۔سائنس شاخ میں محمد قادر نواب نے پنچانوے فی صد نمبرات کے ساتھ امتحان ٹاپ کیاہے ۔راشد زماں کو تیرانوے اعشاریہ چھے فی صد نمبرات کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل ہوئی جب کہ سدرہ بخاری کو تیرانوے اعشاریہ چار فی صد نمبرات کے ساتھ تیسرا مقام حاصل ہوا۔ آرٹس میں زلیخا نے چھیانوے اعشاریہ آٹھ فی صد نمبرات کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا۔شیخ وارث احمد ایاز پنچانوے اعشاریہ دو فی صد نمبرات کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آئے ۔اور کلثوم فاطمہ نے چورانوے اعشاریہ آٹھ فی صد نمبرات کے ساتھ تیسرا مقام حاصل ہوا۔کامرس میں حنا،عفت اور ارحام نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔حنا کو امتحان میں چورانوے اعشاریہ چھے فی صد نمبرات ملے ،عفت جہاں نے بانوے اعشاریہ آٹھ فی صد نمبرات حاصل کیے جب کہ ارحام خان کو اکیانوے اعشاریہ آٹھ فی صد نمبرات حاصل ہوئے ہیں۔