ممبئی: شہریت ترمیمی بل قانون کے خلاف دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ نے شدید احتجاج کیا جس پر پولیس نے ان پر اندھادھند لاٹھی چارج کرڈالی۔ پولیس نے جامعہ کے کیمپس میں گھس کے طلبہ کی پٹائی کی۔ ہر طرف سے پولیس کی اس کارروائی کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔ وہی بالی ووڈ اداکارہ سیانی گپتا نے بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور آیوشمان کھرانا سے اس معاملہ میں وزیر اعظم نریندر مودی سے مداخلت کروانے کی اپیل کی ہے۔ سیانی گپتا نے ٹوئٹر پر یہ بات کہی۔ اس سے ہی انہوں نے وزیر اعظم مودی کے ساتھ کھنچوائی گئی تصویر بھی منسلک کردی۔
https://twitter.com/sayanigupta/status/1206302403839946753?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1206302403839946753&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.thequint.com%2Fentertainment%2Fcelebrities%2Fsayani-gupta-asks-ranveer-singh-ayushmann-khurrana-rajkummar-rao-to-condemn-jamia-millia-islamia-violence
NOW THIS- Police Fires tear gas shells at students of Aligarh Muslim University. Situation tense there as well. #CABProtests pic.twitter.com/CMV16ZAHaJ
— Zeba Warsi (@Zebaism) December 15, 2019
https://twitter.com/MaLikFaruk11/status/1206431311302418433
https://twitter.com/SidrahDP/status/1206269621411573760
Dear @iamsrk, you are an alumnus of Jamia Millia but your silence at this moment is disturbing. You have the power to create magic by showering love. It's High Time. Just give your alma mater some glimpse of it.
Have some words.#JamiaMilia #Jamia pic.twitter.com/vnugosdrcL— Shubham Singh (@ShubhamIIMC) December 15, 2019
انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلبہ پر ہوئے پولیس کی جانب سے ظلم و تشدد پر آپ (رنویر سنگھ، آیوشمان کھرانا،راجکمار اؤ) مسٹر مودی کو ایک ٹوئٹ یا مسیج کر کے پولیس کے اس ظلم پر مذمت کرنے کیلئے کہیں۔ یہ وقت کھل کے بولنے کا ہے میرے ساتھیو۔“ علاوہ ازیں دیگر لوگوں نے بالی ووڈ کے بڑے اسٹارس شاہ رخ خان،سلمان خان اور عامر خان سے بھی اس معاملہ میں آگے آنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹوئٹرکی ایک صارف نے شاہ رخ خان کو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”کیا آپ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم نہیں رہ چکے ہیں؟ آپ کے بچے بیرون ممالک میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔
اگر آپ میں ذرہ سی بھی شرم ہے تو آپ جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے تشدد کو روکنے کی کوشش کریں۔“ ایک اور صارف نے شاہ رخ سے کہا کہ ” شاہ رخ خان آپ ایک بہترین جامعہ کے طالب علم رہ چکے ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ آپ ہندوستانی مسلمانوں کی فکر نہیں کرتے ہیں لیکن دہلی پولیس کی جانب سے ڈھائی گئے اس ظلم کے خلاف تو آپ آواز اٹھائیں جو انہوں نے جامعہ کے کیمپس میں کیا۔ اس کیمپس میں آپ نے بھی بطور طالب علم وقت گذارا ہے۔“ واضح رہے کہ جامعہ کے کیمپس میں دہلی پولیس نے گھس کے بری طرح سے طلبہ کی پٹائی کی ۔