جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ای لائبریری موبائل ایپ اور خودکار ان /آوٹ حاضری نظام لانچ کیا

   

نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ کے رجسٹرار ایتھلیٹکس پروفیسر ناظم حسین الجعفری نے کل ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری میں لائبریری استعمال کرنے والوں کے لیے ’ای لائبریری موبائل ایپ اینڈ خودکار ان/آؤٹ حاضری نظام لانچ کیا ہے۔ ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری کی جانب سے قرآن پاک کی نمائش کے دوران ان دوخدمات کو لانچ کیا گیا۔ قرآن کریم کی اس نمائش میں پندرہویں صدی کے قدیم نسخے بھی شامل تھے۔  ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری ہزاروں کی تعداد میں ای۔ رسالے اور جرنلز، ای۔ بک اور ای ۔ ڈیٹا بیس کا خریدار ہے اس کے ساتھ ساتھ انفلبنیٹ سینٹر کنسورٹیم کے ای۔شودھ سندھو کی جانب سے اہم وسائل کو بھی مہیا کرتاہے۔ ای۔لائبریری موبائل ایپ سے بونا فائیڈ یوزرس کو کسی بھی وقت اور کہیں سے معلومات تک کی رسائی کو آسا ن بناتاہے۔