نئی دہلی ۔ 7 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایک 23 سالہ طالب علم کو جنوب مشرقی دہلی میں ایک کلسٹر بس کے اندرون دو آدمیوں نے مبینہ طور پر چاقو زنی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے آج کہا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز دوپہر میں پیش آیا جب اسٹوڈنٹس محمد اسد اپنے ایک دوسرے کے ساتھ بس میں سفر کر رہا تھا ۔ بی ایڈ سال دوم کے طالب علم کے ہمراہ اس کا دوست کرشن چندتھا۔ اسد کے بھائی انصار نے ’پی ٹی آئی کو بتایا کہ بس میں اسد نے بعض افراد کو پہچان لیا جو قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہونے کے واقعات میں ملوث پائے گئے۔ جب اسد نے اپنے دوست کو باخبر کیا تو ان لوگوں نے چاقو سے حملہ میں اسد کو زخمی کردیا ۔ جیسے ہی بس روکی گئی حملہ آور بس سے نکل کر فرار ہوگئے۔