جامعہ ملیہ دفاتر کا نصف عملہ کے ساتھ آغاز

   

نئی دہلی 5 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) کورونا لاک ڈاون میں نرمی کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنے دفاتر کا 50 فیصد عملہ کے ساتھ آغاز کردیا ہے ۔ عملہ کو روٹیشن بنیادوں پر دفتر بلایا جارہا ہے تاہم جو ملازمین 60 سال سے زائد عمر کے ہیں وہ گھر سے کام کرینگے ۔ یونیورسٹی نے اپنے دفاتر کے آغاز کے سلسلہ میں رسمی اعلامیہ کل جاری کردیا تھا تاہم اس کے دفاتر یکم جون سے ہی غیر رسمی طور پر کام کر رہے ہیں۔