جامعہ ملیہ کے طالب علم کی درخواست ضمانت مسترد

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی کے فسادات میں بڑے پیمانہ پر سازش رچانے کے کیس کے سلسلہ میں دہلی کی عدالت نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم آصف اقبال تنہا کی درخواست ضمانت مسترد کردیا۔ انہیں غیر قانونی سرگرمیاں انسداد قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے کہا کہ بادی النظر میں ان کے خلاف الزامات پائے جاتے ہیں۔ ان ہی بنیادوں پر ان کی ضمانت درخواست مسترد کی جاتی ہے۔ آصف اقبال کو فروری میں ہوئے فسادات کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیاتھا۔ 24 فروری کو شہریت قانون کے خلاف تشدد کے بعد فرقہ وارانہ فسادات بھڑک اٹھے تھے۔