جامعہ نظامیہ ملت اسلامیہ کا اثاثہ

   

علوم اسلامیہ کی اشاعت کیلئے مالیہ کا استحکام ضروری ، اراکین مجلس انتظامی کا بیان
حیدرآباد یکم مئی ۔ (پریس نوٹ) مولانا سید محمد صدیق حسینی ، مولانا ڈاکٹر محمد عبدالمجید ، مولانا ڈاکٹر سید بدیع الدین صابری ‘ مولانا سید محمد قبول پاشاہ شطاری ‘ جناب یوسف محی الدین ارشد ‘ مولانا سید محمد ناصرالدین جیلانی ‘ مولانا سید ظہیرالدین علی صوفی ‘ مولوی محمد عمر علی خان ‘ مولانا حافظ سید اصغر شرفی معزز اراکین مجلس انتظامی جامعہ نظامیہ نے اپنے مشترکہ صحافتی بیان میں کہا کہ جامعہ نظامیہ 149 سال سے سرچشمہ علم و منبع فیوض و برکات بنی ہوئی ہے ۔ شہرہ آفاق دینی درسگاہ ’’جامعہ نظامیہ‘‘ محتارج تعارف نہیں ‘ جامعہ نظامیہ کا وجود بابرکت ملت اسلامیہ کا عزیز ورثہ بھی ہے اور سرمایہ افتخار بھی ۔ علماء حق کے جذبہ ایثار قربانی کا مظہر جہد و اخلاص کی لازوال نشانی ‘ علم و معرفت کا حسین امتزاج اور اس مادی و لا دینی دنیا میں اسلامی تہذیب و تمدن دینی آثار و اقدار کا نقیب ہے ۔ جامعہ نظامیہ حیدرآباد میں قدیم سے ایک دارالافتاء قائم ہے ملت کے تمام دینی و شرعی مسائل میں رہنمائی کی جاتی ہے ۔ واضح ہو کہ جامعہ نظامیہ کے جملہ مصارف قومی عطیات اور اس کی مملوکہ جائیداد کی محدود آمدنی سے تکمیل پاتے ہیں اور جتنی آمدنی ہوتی ہے اسی حساب سے خرچ بھی ہوتا ہے۔ کوئی محفوظ مالیہ نہیں رکھا جاتا ۔ ہر سال آمدنی و خرچ کی آڈٹ ہوتی ہے ۔ ۔ اہل خیر حضرات سے ماہ رمضان کے مسعود موقع پر اپیل ہے کہ اپنے زکوٰۃ اور عطیات جامعہ نظامیہ شبلی گنج اور گن فاؤنڈری روبرو اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد زیر تعمیر کامپلکس صبح سات بجے تا شام چھ بجے تک وصولی زکوٰۃ کا انتظام کیا گیا ہے ۔ فون نمبرات :24416847, 24576772, 24503267 پر مطلع کریں تو کارکن کو روانہ کیا جائیگا ۔ بینک کے ذریعہ رقومات جمع کروانے والے اصحاب خیر چیکس اور ڈرافٹس پر صرف ’’Jamia Nizamia‘‘ تحریر فرما کر کراس کردیں ۔ آن لائن بھی رقومات جمع کئے جاسکتے ہیں (1) صدر مرکز جامعہ نظامیہ کے علاوہ (2) کمرشیل کامپلکس جامعہ نظامیہ روبرو اسٹیٹ بینک آف انڈیا ‘ گن فاونڈری 9441367057 (3) مولوی قاضی سید جیلانی قادری صاحب مدینہ میڈیکل شاپ نزد خواجہ گلشن مہدی پٹنم 9494080290 (4) مولوی قاضی سید اعجاز اللہ قادری گورنمنٹ نائب قاضی آفس پلاٹ نمبر 50 آدتیہ نگر کالونی نزد گیالکسی ٹاکیز 9989792634, 9963913786 (5) خانقاہ روضۃ الاصفیاء سکندرآباد ‘ مولانا سید شاہ نور الاصفیاء صوفی صاحب 9849854364 پر عطیات و زکوٰۃ جمع کی جاسکتی ہے ۔