دہلی پولیس کے خلاف وزارت فروغ انسانی سے شکایت
نئی دہلی ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جامعہ ملیہ اسلامیہ نے وزارت فروغ انسانی وسائل سے شکایت کی ہیکہ 15 ڈسمبر کو دہلی پولیس نے جامعہ میں گھس کر جو کارروائی کی اور توڑپھوڑ کی تھی اس سے 2.66 کروڑ روپئے لاگتی جائیدادوں کو نقصان پہنچا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے الزام عائد کیا کہ دہلی پولیس کے ملازمین تجارت کے بغیر کیمپس میں داخل ہوئے۔ پولیس کا دعویٰ ہیکہ فسادیوں کا تعاقب کرتے ہوئے وہ جامعہ میں گھس پڑی تھی۔ جامعہ میں کارروائی کے نتیجہ میں 25 سی سی ٹی وی کیمرے جن کی لاگت 4.75 لاکھ بتائی گئی ہے، تباہ ہوگئے۔