جامعہ کے بہادر طلباء نے ہندوستان کے قومی ترانہ سے نئے سال کا استقبال کیا

   

Ferty9 Clinic

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء نے اس وقت لوگوں میں ایک اچھی امید پیدا کی کہ سال نو کے آغاز انہوں نے ہندوستان کے قومی ترانہ سے کیا، اس سخت سردی میں بھی انہوں نے اپنے نئے سال کے چشن فرقہ پرست حکومت کے خلاف احتجاج سے بدل دیا۔

قومی دارالحکومت کے قلب میں شاہین باغ کی حیرت انگیز خواتین نے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مظاہرے میں کھلے آسمانوں اور سخت سردی کے تحت ڈیرے ڈال کر پورے ہندوستان میں انصاف پسند لوگوں کے دلوں کو جیت لیا۔

احتجاج انسانیت کی خدمت کےلیے ایک اچھا اقدام ہے جو دوسروں کے ساتھ کھانا کھانے، کمبل بانٹنے، قومی گیت کا گانا ، ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنا اور ہندوستان کے نو بنوع تہذیب کی حفاظت کرنا سب کے لئے ایک خوشی کی بات بن گئی ہے۔