جانسن اینڈ جانسن کی کوویڈ ویکسین تنقید کی زد میں

   

نیویارک : ماہرین کی ایک امریکی کمیٹی نے کہا ہے کہ بائیون ٹیک فائزر اور موڈرنا کمپنی کی تیار کردہ ویکسین کو جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین پر ترجیح دی جانا چاہیے۔ امریکہ میں بیماریوں پر کنٹرول اور بچاؤ کے ادارے سی ڈی سی کے مشاورتی بورڈ کے 15 ارکان نے مکمل اتفاق کے ساتھ یہ سفارش کی ہے۔ جانسن اینڈ جانسن ویکسین پر تحفظات کی وجہ اسے لگانے کے بعد بہت ہی کم کیسز میں متاثرہ شخص میں پلیٹلیٹس کی کمی کے سبب خون میں لوتھڑے یا بلڈ کلاٹس کا بننا ہے۔