جانوروں میں اینتھراکس کا خوف، ضلع ورنگل میں نئے کیس

   

Ferty9 Clinic

بکریوں کے خون کے نمونوں کا حصول، خصوصی ٹیم تحقیقات میں مصروف
حیدرآباد۔/28 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) کورونا کے سبب انسانوں کے بعد جانوروں میں اینتھراکس کا خوف پیدا ہوگیا ہے۔ ضلع ورنگل میں اینتھراکس کے نئے کیس کے بعد سرکاری سطح پر ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔ ضلع انتظامیہ کی ایک ٹیم تحقیقات کیلئے ضلع ورنگل کے دوگنڈی منڈل کے چایلہ بنڈہ پہنچ گئی اور ہلاک بکریوں کے خون کے نمونے حاصل کرتے ہوئے حیدرآباد روانہ کردیئے گئے ہیں۔ متحدہ ورنگل میں سابق میں اس طرح کے واقعات بھوپال پلی اور ریگوڑ منڈلوں میں سامنے آئے تھے۔ گذشتہ روز چایلہ بنڈہ کے سامیا نامی شخص کی بھیڑ بکریاں اچانک خون کے قئے کرتے ہوئے ہلاک ہوگئیں۔ اس بات کی اطلاع کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ حرکت میں آگیا اور حیوانات کے ڈاکٹرس کی ٹیم اور اعلیٰ عہدیدار چایلہ بنڈہ پہنچ گئے۔ اسسٹنٹ ڈائرکٹر ناگامنی نے عوام سے درخواست کی کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں ۔ انہوں نے بتایا کہ اینتھراکس سے متاثرہ جانوروں کو جنگلاتی علاقہ میں دفن کردیا جائے گا اور جہاں یہ مویشی ہلاک ہوئے ہیں اس سے 5کیلو میٹر کے دائرہ میں سانٹیشن کیا جارہا ہے۔ انہوں نے عوام سے بھیڑ بکریوں کو نہ چھونے کی خواہش کی ہے اور کہا کہ اس مرض کو پھیلنے سے روکنے کے ہر ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ع