یلاریڈی ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کی جیتی جانکم پلی سڑک پر آٹو کے پلٹ جانے سے پیش آئے حادثہ میں دس افراد زخمی ہوگئے ۔ سب انسپکٹر مسٹر راجیا کی تفصیلات کے مطابق یلاریڈی سے تعلق رکھنے والے ایرہ متوکچہ علاقہ کے دس افراد بذریعہ آٹو لڑکی دیکھنے کیلئے متائی پلی کو جارہے تھے کہ جیتی جانکم کے پاس تیز رفتار آٹو پلٹ جانے پر صبح دس بجے یہ حادثہ پیش آیا جس میں سوار 60 سالہ راملو 50 سالہ ڈرگووا 20 سالہ کرشنا 70 سالہ شنکریا 38 سالہ سوریا ۔ پانچ سالہ پروالیکا 48 سالہ کاشی رام 24 سالہ ایشوری چھ سالہ دیپک پانچ سالہ موشا زخمی ہوگئے اور ان میں چھ افراد راملو ، راگھووا ، کرشنا ، شنکریا ، سوریا ، پراولیکا شدید زخمی ہونے سے حالات تشویشناک بتائی گئی ۔ تمام زخمیوں کو ایمبولنس کے ذریعہ یلاریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کیاگیا ۔ جہاں سے چھ شدید زخمیوں کو کاماریڈی دواخانہ ریفر کیا گیا ۔ آٹو ڈرائیور پنڈری کو جزوی زخم لگے ۔ پولیس مقدمہ درج کرتے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔