جاپان : 73 ممالک کی پروازوں پر پابندی

,

   

٭ حکومت جاپان نے عالمی سطح پر پھیلنے والی وبا کوروناوائرس کی وجہ سے دنیا بھر کے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق اس پابندی کے تحت دنیا بھر کے 73 ممالک بشمول امریکہ، یوروپین ممالک چین، جنوبی کوریا وغیرہ جیسے ممالک شامل ہیں۔ وزیراعظم شنزوابے نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ملک میں کوروناوائرس کو پھیلنے سے روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امتناعی احکام جمعہ سے نافذ ہوجائے گا جو ختم اپریل تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس درمیان اگر کوئی جاپان میں داخل ہوتا ہے تو انہیں دو ہفتے تک قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔