جاپان ،روس کے زیر قبضہ جزائر پر ملکیت کے دعویٰ کا ادعادہ

   

ٹوکیو : جاپان نے متنازعہ کریل جزائر پر ملکیت کا اپنا تاریخی دعویٰ دہرا دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق جاپانی وزیرِ اعظم فومیوکیشیدا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کریل جزائر جاپان کا قانونی حصہ ہیں۔ جاپان کے شمال میں واقع کریل جزائر پر 1945ء میں روس نے قبضہ کیا تھا۔واضح رہے کہ یوکرائن پر حملے کے بعد جاپان کی جانب سے امریکہ، برطانیہ اور یورپی ممالک کی طرح روس پر مختلف پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روس اس وقت تنازع میں الجھا ہوا ہے اور جاپان اس سے فائدہ اٹھاناچاہتا ہے۔