ٹوکیو: جاپان اور فلپائن نے علاقائی کشیدگی اور روس کے یوکرین پر حملے کے پس منظر میں دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ و دفاع کی ٹوکیو میں ملاقات ہوئی۔ جاپانی وزیر خارجہ یوشیماسا حیاشی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک تعاون پر مبنی سرگرمیوں کو بڑھانے اور اشتراک پر مزید غور کریں گے۔ واضح رہے کہ ٹوکیو اور منیلا مشرقی اور جنوبی بحیرہ چین میں بیجنگ کے طرز عمل پر چین کے ساتھ اختلافات کا شکار ہیں۔