ٹوکیو ۔ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے شہر کوئٹو میں واقع ایک انیمیشن کمپنی میں آتشزنی کے واقعہ میں کم و بیش 33افراد کے ہلاک ہونے کا اندیشہ ہے۔ متعلقہ عہدیداروں کے مطابق ایک شخص عمارت کی دوسری منزل میں ایسی حالت میں ملا کہ اس کے پھیپھڑوں میں دھواں بھر گیا تھا جو سانس لینے میں انتہائی تکلیف کی وجہ سے کسی بھی وقت فوت ہوسکتا تھا جسے طبی اصطلاح میں ’’کارڈیو۔ ریسپریٹری اریسٹ‘‘ کہا جاتا ہے جو کسی کے باقاعدہ فوت ہونے سے قبل کی صورتحال ہوتی ہے جبکہ اسی حالت میں مزید دس یا اس سے زائد افراد عمارت کی سیڑھیوں سے لیکر چھت تک پائے گئے مجموعی طور پر فوت ہونے والوںکی تعداد 24 بتائی گئی ہے۔
