جاپان میں تقریباً ایک لاکھ افراد کی عمر 100 سال سے زیادہ

   

ٹوکیو : جاپان میں رواں سال کے دوران100سال یا زیادہ عمر کے افراد کی تعداد 92 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جو مسلسل 53 سال سے ریکارڈ بلند تعداد ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کی وزارت صحت اور بہبود کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز تک کل92139افراد کی عمریں100سال یا اس سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلہ میں1613زیادہ ہے 1970 کے بعد سے یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سال خواتین کی تعداد18589کے ساتھ، مجموعی تعداد کا 88.5 فیصد ہے جبکہ سو سال یا زیادہ عمر کے مردوں کی تعداد10550ہے۔سب سے معمر خاتون، اوساکا صوبے کی 116 سالہ رہائشی تاتسومی فوسا ہیں۔ سب سے معمر مرد 111 سالہ سونوبے گِیسابورو ہیں جو صوبہ چیبا میں رہتے ہیں۔