ئٹوکیو۔ جاپان میں خودکشی کرنے والوں کی مجموعی تعداد میں کمی آ رہی ہے لیکن اپنی جان لینے والی خواتین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سال 2021 میں خواتین کی خودکشیوں کی تعداد میں مسلسل دوسرے برس اضافہ ہوا ہے۔ جاپان میں خودکشی کی تاریخ بہت پرانی ہے اور یہاں شرم اور غیرت کے نام پر اپنی جان لینا ایک طرح سے روایت رہی ہے۔خودکشی کی وجہ سے اموات میں جاپان G-7 ممالک میں طویل عرصہ تک سرِفہرست رہا ہے۔ اگرچہ جاپانی حکومت کی کوششوں سے گزشتہ 15 برسوں میں خودکشی کی شرح میں 40 فی صد کمی آئی تھی مگر وزارتِ صحت کے مطابق سال 2020 میں خودکشی میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا تھا جس کی وجہ کرونا وبا سے پیدا ہونے والے مسائل کو قرار دیا گیا تھا۔