جاپان میں کرائے پر عزیز رشتے دار دستیاب

   

ٹوکیو : جاپان میں مشینی زندگی کے باعث تنہا افراد کو کرائے پر عزیز رشتے دار فراہم کیے جانے لگے ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق جاپان کی ایک معروف کمپنی نے یہ سلسلہ شروع کیا ہے اور خود کو اکیلا محسوس کرنے والے افراد کے لیے مصنوعی عزیز فراہم کیے جاتے ہیں۔ کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی میں 5 ہزار سے زائد ملازم ہیں، جو ضرورت کے مطابق رشتے نبھانے کے لیے خود کو پیش کرتے اور اداکاری کرتے ہیں۔کمپنی کے مطابق یہ سروس صرف جاپان تک محدود نہیں ،بلکہ کئی ممالک میں اس کا رواج پھیلتا جارہا ہے۔