جاپان: چاقو حملہ میں متعدد اسکولی طلباء زخمی

   

ٹوکیو ۔ جاپان میں ہوئے چاقو حملے میں متعدد ہائی اسکول کے طلباء زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق چاقو حملہ یونیورسٹی کے داخلہ ٹسٹ کیلئے آنے والے طلباء پر کیا گیا۔ چاقو حملہ مبینہ طور پر 17 سال کے طالب علم نے کیا، ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ دوسری جانب ٹوکیو کے میٹرو پولیٹن پولیس ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ حملے کی تفصیلات پر تبصرہ نہیں کر سکتے اور نہ ہی کسی گرفتاری کی تصدیق کر سکتے ہیں۔