جاپان کے نیمورو شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

   

ہانگ کانگ۔ 22جون (یواین آئی) جاپان کے نیمورو شہر سے 88 کلومیٹر مشرق۔جنوب مشرق میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ جیولوجیکل سروے کے مطابق مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کی رات 21.23 بجے آنے والے زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر 6.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 10کلومیٹر کی گہرائی میں 42.90 ڈگری شمالی عرض البلد اور 146.50 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا۔