ٹوکیو: جاپانی شہزادی ماکو بالآخر منگل کو کائی کومورو سے شادی کر رہی ہیں۔ ماکو جاپانی شہنشاہ ناروہیتو کی بھانجی ہیں۔ کہا جا رہا ہیکہ شادی کے بعد یہ جوڑا امریکہ منتقل ہو جائے گا۔ شاہی خاندان سے باہر شادی کی وجہ سے شہزادی ماکو کی شاہی حیثیت ختم ہو جائے گی۔ 2017 میں اس جوڑے نے منگی کا اعلان کیا تھاتاہم تب سے انہیں کئی طرح کے تنازعات کا سامنا تھا۔ یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ کائی کومورو کا خاندان مالی مسائل کا شکار ہے۔