بھوپال،12مارچ(یو این آئی)کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے آج بتایا کہ ریاست کی کمل ناتھ حکومت ‘فلور ٹسٹ’(ایوان میں اکثریت ثابت کرنا)کے لئے تیار ہے ،لیکن جب تک ارکان اسمبلی کے استعفیٰ پر فیصلہ نہیں ہوگا۔فلور ٹسٹ کیسے ہوگا۔ سنگھ نے یہاں اسمبلی کیمپس میں راجیہ سبھا کے کانگریس امیدوار کی شکل میں اپنا پرچہ داخل کیا۔اس موقع پر مسٹر سنگھ صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی معلومات کے مطابق اسمبلی اسپیکر نے استعفیٰ دینے والے ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کیا ہے ،جس کے مطابق متعلقہ ارکان کو حاضر ہو نا پڑے گا۔جب تک ارکان اسمبلی خود اسپیکر کے سامنے حاضر نہیں ہوں گے استعفیٰ پر فیصلہ کیسے لیا جا سکتا ہے ۔ سنگھ نے الزام لگایا کہ بی جے پی منتخب کردہ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ ملک اور ریاست میں قانون اور آئین کا راج ہے ۔آئینی ادارے کسی بھی سیاسی پارٹی کے کہنے پر کام نہیں کر سکتے ۔
ڈگ وجئے سنگھ آج راجیہ سبھا کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کریں گے
بھوپال12مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلی دگوجے سنگھ آج مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا الیکشن کے لئے اپنا پرچہ نا مزدگی داخل کریں گے ۔کانگریس ذرائع کے مطابق مسٹر سنگھ دوپہر ساڑھے بارہ بجے کے قریب یہاں اسمبلی احاطے پہنچ کر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے ۔ اس موقع پر دیگر کانگریس لیڈر بھی موجود رہیں گے ۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 13 مارچ ہے ۔ مسٹر سنگھ اس وقت مدھیہ پردیش سے ہی راجیہ سبھا رکن ِ پارلیمنٹ ہیں ۔ان کی مدت کار آئندہ نو اپریل کو ختم ہو رہی ہے ۔ کانگریس نے انہیں دوبارہ امیدوار بنایا ہے ۔ مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کی تین سیٹوں کے لئے ا لیکشن منعقد ہونا ہے ۔ کانگریس کے ایک امیدوار کا نام مسٹر سنگھ کے طور پر سامنے آ چکا ہے ۔