بھوپال : عیسائی پادری کی شرپسندوں کی جانب سے رائے پور کے پولیس اسٹیشن میں پٹائی کی گئی جس پر زبردستی مذہب تبدیل کروانے کا الزام ہے۔ برہم ہجوم اور پادری کے ساتھ پولیس اسٹیشن آئے افراد کے درمیان زبردست بحث و تکرار کے بعد یہ صورتحال پیدا ہوئی۔ شکایت موصول ہونے پر فریقین کو اس مسئلہ پر پوچھ تاچھ کیلئے پولیس اسٹیشن طلب کیا گیاتھا۔