برلن۔ اونس جبیور نے برلن اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں گراس کورٹ سیشن کا آغاز پہلے راؤنڈ کے میچ میں کیرولینا موچووا کو 6-3، 6-3 سے شکست دے کر کیا جبکہ آندریا پیٹکووچ نے گاربائن موگوروزا کو شکست دے کر گھریلو شائقین کو متاثر کیا۔ فرنچ اوپن میں پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنے کے بعد پہلی بار کھیلنے والی جبیور نے اپنے چیک حریف کے خلاف چاروں بریک پوائنٹس بچائے۔ پچھلے سال ومبلڈن کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی ٹاپ سیڈ اور چوتھی رینک کی کھلاڑی جبیور کا مقابلہ اب امریکی کوالیفائر ایلیشیا پارکس سے ہوگا۔ تیونس کے کھلاڑی جبیور اگلے ہفتے ایسٹ بورن میں ڈبلز میچ کے لیے واپس آنے والی سرینا ولیمز کے ساتھ جوڑی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا میں سرینا کے ساتھ ڈبلزکھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ جبیور نے کہا کہ جب مجھے یہ خبر ملی تو میں ساتویں آسمان پر تھی۔ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ پٹکووچ نے پانچویں سیڈ موگوروزا کو 7-6، 6-4 سے شکست دی۔ 2019 میں یو ایس اوپن میں پیٹرا کویٹووا کو شکست دینے کے بعد پیٹکووچ کی ٹاپ 10 کھلاڑی پر پہلی جیت ہے۔ جرمن کھلاڑی اب کوارٹر فائنل میں جگہ کے لیے بیلاروس کی الیگزینڈرا ساسنووی سے ٹکرائیں گی۔