حیدرآباد 5 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائیکورٹ نئے ججس کے تقررات کے دوران ریاست کے وکلاء نے مقامی افراد کو ججس مقرر کرنے کی مہم شروع کی ۔ تلنگانہ ہائیکورٹ ججس کالجیم نے نئے ججس کے تقررات کیلئے سپریم کورٹ کو ایڈوکیٹس کے ناموں کی سفارش شروع کی ہے۔ تلنگانہ کے وکلاء نے مطالبہ کیاکہ صرف تلنگانہ وکلاء کے نام کی سفارش کی جائے۔ اُنھوں نے دیگر علاقہ والوں کے تقررات کی مخالفت کی ہے۔ تلنگانہ بار اسوسی ایشن نے آندھراپردیش کے وکلاء کو تلنگانہ ہائیکورٹ میں ججس تقرر کی مخالفت کی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ علیحدہ تلنگانہ تحریک میں وکلاء نے سرگرم حاصل لیا لہذا اُنھیں ججس کے عہدوں پر نمائندگی ملنی چاہئے۔ تلنگانہ ہائیکورٹ ایڈوکیٹس اسوسی ایشن نے اس پر قرارداد منظور کی۔ قرارداد میں مطالبہ کیاکہ کمزور طبقات بی سی، ایس سی، ایس ٹی اور اقلیتی طبقہ کے وکلاء کو ترجیح دی جائے ۔
