جدوجہد آزادی میں مولانا حسرت موہانی کا اہم رول

   

محبوب نگر میں یوم پیدائش تقریب سے جناب ا نور پاشاہ اور دیگر قائدین کا خطاب اور خراج عقیدت

محبوب نگر /2 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مولانا حسرت موہانی کا شمار ملک کے مجاہدین آزادی کے اہم قائدین میں ہوتا ہے ۔ زمانہ طالب علمی سے ہی جدوجہد کرتے رہے ۔ انگریزوں کے خلاف سخت موقف کیلئے انہیں کئی مرتبہ جیل جانا پڑا ۔ ان خیالات کا اظہار ملی محاذ کے زیر اہتمام ان کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ اجلاس میں قائدین نے کیا ۔ سرپرستی خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ اور صدارت تقی حسین تقی نے کی ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے محمد احمد علی ثناء ، مرزا قدوس بیگ ، طیب باشوار، ابراہیم نقشبندی شریک تھے ۔ قائدین نے کہا کہ وہ نہ صرف ایک صحافی بلکہ ایک شاعر بھی تھے ۔ جدوجہد آزادی کو طاقتور بنانے میں انہوںنے اہم کردار ادا کیا ۔ دستور سازی اسمبلی کے ممبر تھے ۔ مہاتما گاندھی کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر امبیڈکر کے ساتھیوں میں ان کا شمار کیا جاتا تھا ۔ ملک کی آزادی کے بعد حکومت سے مراعات اور وظیفہ لینے سے انکار کردیا ۔ اس موقع پر عبداللہ سینئیر ایڈوکیٹ ، حافظ ادریس ، نعیم عمران ، محمد معز، محمد عبدالسمیع ، حافظ محمد امیر الدین نقشبندی ، محمد بشیر قادری ، محمد عمران قریشی و دیگر موجود تھے ۔