جدہ میں ’افغان آئس کریم‘ لاکھوں افراد کی پسند

   

جدہ: سعودی عرب کے شہر جدہ میں ’افغان آئس کریم‘ نے مقامی اور بین الاقوامی برانڈز کے مقابلے میں اپنی منفرد پہچان بنائی ہے۔ اخبار 24 کے مطابق چاچا محمد علی غلام البخاریہ حار کے علاقے میں افغان آئس کریم کے حوالے سے مشہور ہیں۔ وہ 30 برس سے اس کاروبار سے منسلک ہیں۔ افغان آئس کریم سادہ انداز میں تیار کی جاتی ہے اس کے باوجود اسے پسند کرنے والے بے شمار ہیں۔ آئس کریم کی پذیرائی بڑھتی جا رہی ہے۔ محمد علی غلام نے بتایا ’جب وہ پندرہ برس کے تھے آئس کریم بنانے کا ہنر افغانستان میں اپنے ماموں سے سیکھا تھا۔ اب انہیں جدہ میں آئس کریم بناتے ہوئے 30 سال ہو چکے ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’افغان آئس کریم بنانے کے علاوہ انہیں کوئی اور کام نہیں آتا۔‘محمد جمعہ جو چاچا محمد علی غلام کے ساتھ آئس کریم کی تیاری میں شریک رہتے ہیں۔