جدہ ۔ جدہ میں خواتین کے پہلے اسپورٹس کلب کا افتتاح کردیا گیا۔ خواتین کی اسپورٹس کمیٹی کی ڈائریکٹر شدن الصقری نے کلب کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق خواتین کا پہلا ایکسپریس اسپورٹس کلب جدہ کے علاقے العزیزیہ کی غرناطہ اسٹریٹ پر فٹنس ٹائم کے تحت قائم کیا گیا ہے۔لیڈیز ایکسپرس فٹنس کلب 800 مربع میٹر پر پھیلا ہے جہاں جدید ترین فٹنس اور اسپورٹس کے آلات نصب کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ مملکت میں فٹنس ٹائم کے عنوان سے اس وقت 136 سینٹرز قائم ہیں جہاں اسپورٹس کی سرگرمیوں کے علاوہ جسمانی ورزش اور مختلف قسم کی انڈورکھیلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔