جدہ: سعودی عرب میں ادب، نشر و اشاعت اور ترجمہ کے ادارہ نے کہا ہے کہ جدہ کتب میلہ 7 تا 16 دسمبر کو سپرڈوم میں منعقد ہو گا۔ سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مذکورہ ادارہ مملکت بھر میں کتابوں کی نمائش کا وسیع پروگرام رکھتا ہے۔ جدہ کتب میلہ 2023 میں 400 سے زیادہ سعودی، بین الاقوامی اور عرب ناشران شریک ہوں گے۔ جدہ کتب میلے میں مختلف ثقافتی اور معلومات افزا پروگرام ہوں گے۔ معاشرے کے مختلف طبقوں کی ضروریات اور ذوق و مزاج کو مدنظر رکھ کر پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔لیکچرز، ثقافتی سیمینارز ہوں گے جن میں دانشور اور منتخب ماہرین شریک ہوں گے۔ مشاعرے اور تھیٹر کے پروگرام ہوں گے بچوں کے حوالے سے تعلیمی و تربیتی گوشے سجائے جائیں گے۔ مانجا آرٹ کی نمائش بھی ہو گی۔