حیدرآباد ۔ 13 ۔ ا کتوبر (سیاست نیوز) شمس آباد راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ایر انڈیا فلائیٹ کی تاخیر سے آج عازمین عمرہ میں بے چینی پیدا ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ ایر انڈیا کی فلائیٹ AI-965 جو جدہ کیلئے آج شام 6 بجے روانہ ہونے والی تھی لیکن تکنیکی خرابی کے نتیجہ میں ساڑھے تین گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی ۔ اس دوران عمرہ مسافرین میں بے چینی پائی گئی اور ایر انڈیا حکام کے رویہ پر ناراضگی ظاہر کی گئی۔