میرٹھ: اترپردیش پولیس کے ڈی جی پی مکل گوئل نے آج کہا کہ جرائم کے اعتبار سے مغربی اترپردیش کافی حساس ہے جو راجدھانی دہلی اور پورے اترپردیش کو متاثر کرتا ہے ۔مسٹر گوئل نے آج یہاں میرٹھ زون کے آٹھ اضلاع کے جرائم کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سائبر جرائم کے دور میں پولیس تفتیش پوری طرح سے کارگر نہیں ہے۔