جرمن کا 93 سالہ سابق نازی گارڈ ہزاروں قتل کا مرتکب

,

   

٭ جرمن کی ایک عدالت نے نازی کنسنٹریشن کیمپ کے سابق گارڈ برونو ڈے کو 1944 اور 1945 کے درمیان جب دوسری جنگ عظیم عروج پر تھی، اس دوران اسے 5232 افراد کے قتل کا مرتکب پایا گیا۔ برونو کی عمر اس وقت 93 سال ہے لیکن جب اس نے گارڈ کی خدمات انجام دینا شروع کی تو اس وقت اس کی عمر 17 سال تھی اور بچوں کی ایک عدالت نے اسے دو سال تک خدمات سے معطل کردیا تھا۔ عدالت کے سامنے اپنی آخری پیشی کے دوران اس نے اپنے کئے پر معذرت خواہی کا اظہار کیا تھا۔