برلن ۔ 4 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمن کارپول سرویس ’’ونڈر موبیلیٹی‘‘ نے دو سال قبل یعنی اکتوبر 2017 ء میں ہندوستان میں بھی اپنی تجارت کو توسیع دی تھی لیکن اندرون دو سال ہی ’’ونڈر موبیلیٹی‘‘ نے اپنے بوریا بستر سمیٹ لیا ۔ ایک اعلامیہ کے مطابق مذکورہ اسٹارٹ اپنے اپنے پبلک ایپ کو ہٹاتے ہوئے ہندوستان میں19 جولائی سے اپنا اوپن پلیٹ فارم آپریشنس بند کردیا ہے ۔ مذکورہ اعلامیہ یوزرس کو بھی روانہ کردیا گیا ہے ۔ ونڈر موبیلیٹی کا قیام 2014 ء میں عمل میں آیا تھا اور بزنس میں 30 ملین ڈالرس کی سریز B کے لئے بھی ستمبر 2018 ء میں فنڈنگ کی تھی ۔
