کالی کٹ:جرمنی میں انٹرنیشنل قرآن مقابلہ میں کیرالا کے طہ اویس نے اول مقام حاصل کرکے ریاست وملک کا نام روشن کیا ہے ۔یہ بات جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کی ریلیز میں کہی گئی ۔اس مقابلہ میں 20سے زائد ممالک کے حفاظ وقراء شریک رہے ۔یہ مسابقہ عالمی سطح پر اہمیت کا حامل رہا ہے ۔ جس میں بطور جج شیخ محمد حسن وہبی (یو اے ای ) شیخ عبدالواحد فلیلی (اسپین) شیخ محمد عبدالمنعم(برازیل) کے اسماء قابل ذکر ہیں۔ انعامی مقابلہ کا انعقاد تین مرحلوں میں آن لائن عمل میں آیا۔ حافظ طہ اویس بن عبدالمنیر جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے زیر اہتمام چل رہے مرکز کالج آف قرآن اکیڈیمی میں زیر تعلیم ہے ۔ان کی کامیابی پرمرکز مینجمنٹ واساتذہ نے مبارکباد پیش کی۔