جرمنی روس کے ہاتھوں کا کھلونا:وزیر خارجہ بلنکن

   

واشنگٹن : امریکہ کے نئے وزیر خارجہ اینتھونی بلنکن نے اپنے جرمن ہم منصب ہائیکو ماس کے ساتھ اپنی پہلی دو طرفہ ملاقات میں بحیرہ بالٹک گیس پائپ لائن نارڈ اسٹریم ٹو پر شدید تنقید کی ہے۔ بلنکن نے بالواسطہ جرمنی پر الزام لگایا کہ وہ روس کی طرف سے اجتماعی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں ماسکو کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔ برسلز میں ناٹوکے اجلاس کے موقع پر بات چیت کے بعد امریکی ترجمان نیڈ پرائس نے اعلان کیا کہ امریکہ روس کے ان عزائم کا مقابلہ کرے گا۔ ادھر برلن میں جرمن دفتر خارجہ نے نارڈ اسٹریم ٹو گیس پائپ لائن سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔